Bakı 28°C
USD - 1.7010
EUR - 1.9120
RUB - 0.026
4975
az

یمنی فوج نے حوثیوں کے سربراہ کے آبائی علاقے \"مرّان\" کا محاصرہ کر لیا

16:4203 Sentyabr, 2018
4337
  • A
 
یمن میں عسکری ذرائع کے مطابق سرکاری فوج نے عرب اتحاد کی فورسز کی معاونت سے صعدہ صوبے میں اہم پیش قدمی کرتے ہوئے مرّان کے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے تا کہ اُس پر حملہ کیا جا سکے۔ مرّان حوثی ملیشیا کے سربراہ عبدالملک الحوثی کا آبائی علاقہ ہے۔

ذرائع کے واضح کیا کہ یمنی فوج کے توپ خانوں نے عمران صوبے کے ضلعے سفیان سے مرّان کی جانب آنے والی عسکری کُمک کو نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں باغیوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

تعز صوبے میں یمنی فوج نے جنوب مشرقی ضلعے ماویہ میں مزید نئے علاقوں کو حوثی ملیشیا سے آزاد کرا لیا۔ عسکری ذریعے نے بتایا کہ یمنی فوج کے یونٹوں نے المہانہ اور الخرابہ کے علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ اس دوران لڑائی میں حوثی ملیشیا کے متعدد ارکان ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ علاوہ ازیں باغیوں کی ایک بڑی تعداد فرار بھی ہو گئی۔

یہ پیش رفت یمنی فوج کے ہاتھوں حوامرہ اور الہشم کے علاقوں کو آزاد کرائے جانے کے چند روز بعد سامنے آئی ہے۔ ماویہ ضلعے کو مکمل طور پر کنٹرول میں لینے کے لیے یمنی فوج کی پیش قدمی جاری ہے۔

جنیوا میں امن مشاورت
سیاسی میدان میں یمن کے وزیر خارجہ خالد الیمانی نے یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھ کے ساتھ چھ ستمبر کو جنیوا میں مقررہ امن مشاورت کے حتمی انتظامات کے حوالے سے دوسری مرتبہ بات چیت کی۔ الیمانی نے ایک بار پھر اس امر کو دُہرایا کہ آئینی حکومت بحران سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنے کی خواہش مند ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ حکومت ،،، گرفتار افراد اور قیدیوں کی رہائی اور سرکاری سیکٹر کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے طریقہ کار سے متعلق تجاویز اور خیالات کو مثبت طور سے دیکھے گی۔

ٹیگز Oxu24.com

ŞƏRHLƏR

BÖLMƏNİN ÇOX OXUNANLARI

Togg” gəlin maşını oldu
یمنی فوج نے حوثیوں کے سربراہ کے آبائی علاقے
ليبرمان لصحيفة سعودية.. ندعو العرب لإخراج علاقاتهم معنا للعلن

18+

Terrorçularla bağlı dəhşətli video yayıldı - Əsəbi zəif olanlar baxmasın!
ŞOK! İnternatdan qaçan uşaq birbaşa efirə girib  görün nələr  dedi +VİDEO
Bağırsaq xərçəngini yaradan faktor aşkarlandı
Qadın sevgilisinə yazdığı mesajı oğluna göndərdi - Azərbaycanda dəhşətli cinayət